کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے گلا کٹی ماں اور بیٹے کے لاشیں ملی ہیں جبکہ شوہر کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی کے قریب واقع ایک گھر سے گلا کٹی ماں اور بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت ثنا کے نام سے ہوئی جبکہ 10 سالہ بچے کا نام محمد علی بتایا گیا ہے، جسے مردہ حالت میں پایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا جبکہ بچے کی موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہوں گی۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا اور اہلِ محلہ نے گھر سے جھگڑے کی آوازیں سنی تھیں، واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شوہر فیصل کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے، فیصل کے ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos