کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ منگھو پیر اور پیرآباد میں بھی پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں منشیات کے اڈے مسمار، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے۔ دوسری طرف ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس یو کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔
منگھو پیر اور پیرآباد میں بھی پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ منشیات کے اڈے مسمار کر دیے گئے اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار
دوسری جانب ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار اہلکاروں پر شہری کے اغوا اور لاکھوں روپے تاوان کا الزام ہے۔ مغوی مدد علی گزشتہ روز بلاول جوکھیو گوٹھ سے لاپتا ہوا تھا۔ملیرکینٹ پولیس نے فوری کارروائی کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس حکام کا کہنا کہ مغوی کو کئی گھنٹے تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، ملزمان نے تاوان اور مغوی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تفتیش جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos