کراچی: شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،۔
گڈاپ، کاٹھور، ناردرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ سپر ہائی وے، ملیر، میمن گوٹھ، ملیر کینٹ میں بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ شہر میں حبس کا ماحول برقرار ہے۔
ادھر ملک کے دیگر شہروں میں کہیں بارش، کہیں آندھی اور کہیں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، تیز ہوائیں اور بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوگئی جبکہ مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
ساہیوال، وہاڑی، عارف والا، شیخوپورہ اور اطراف میں بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوگئی، جس کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔
خیبرپختونوا کے ضلع سوات، مینگورہ، مالم جبہ، کالام اور دیگر مقامات پر تیز آندھی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos