صوبۂ بلوچستان کا آئندہ مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج شام 4 بجے پیش کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
محکمۂ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 1003 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان، آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریباً 20 ارب روپے سرپلس ہوگا۔
محکمۂ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے دوران وفاق سے 783 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، صوبائی محصولات سے 124 ارب کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب، صوبائی پی ایس ڈی پی 200 ارب سے زائد جبکہ محکمہ تعلیم کےلیے 175 ارب اور صحت کےلیے 110 ارب رکھے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح امن و امان کےلیے 100 ارب اور پنشن کی ادائیگی کےلیے 90 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos