صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کواقوام متحدہ میں اپنے کام کے بارے میں بریفنگ دی، فوٹو آئی ایس پی آر
صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کواقوام متحدہ میں اپنے کام کے بارے میں بریفنگ دی، فوٹو آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم کی ملاقات

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات کی، بصارت سے محروم صائمہ سلیم نے عالمی سفارت کاری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات کی، جو اپنی بینائی سے محروم ہونے کے باوجود عالمی سفارت کاری میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صائمہ سلیم کی غیر معمولی ذہانت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کی کھل کر تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کو اقوام متحدہ میں اپنے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ ملاقات پاکستانیوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف کا ثبوت ہے۔ صائمہ سلیم نے اپنے ادبی کام کو بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ شیئر کیا۔

صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کواقوام متحدہ میں اپنے کام کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں پاکستان کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےعلاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے موقف کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔