بانی سے مشاورت کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے خبردار کیا کہ اگر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو وفاقی حکومت ایک دن بھی چل نہیں پائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کو حاصل ہے، اور وزیراعلیٰ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت فارم 45 کی بنیاد پر قائم ہے، جبکہ وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں فارم 47 کے جعلی مینار پر کھڑی ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایسی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا ہی کافی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا میں حقیقی عوامی نمائندوں کی حکومت ہے، اور صوبے کے فیصلے عوامی مینڈیٹ کے مطابق ہی کیے جائیں گے۔