اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ بحث سمیٹ رہے تھے،پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم حکومتی ارکان نے وزیرخزانہ کے گرد حصار بنا لیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کے سامنے احتجاج شروع کردیا ، ایوان میں نعرے بازی اور شورشراباکیاگیا،اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی،اقبال آفریدی کی حنیف عباسی سے ہاتھا پائی ہوئی،تاہم دیگرارکان اسمبلی نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos