سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ نرس کی بازیابی کی درخواست پر وکیل پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ ہائیکورٹ سے زیادتی کررہے ہیں، آپ ہائیکورٹ کو تباہ کررہے ہیں،اغوا کاکیس ہوتا ہے آپ لوگ ہائیکورٹ میں لاپتہ کی درخواست دائر کردیتےہیں،ان درخواستوں کے باعث جو جیل میں ہیں.
نجی ٹی وی سندھ ہائیکورٹ میں اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ نرس کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، والد کا درخواست میں کہناتھا کہ 11فروری2025کو بیٹی بسمہ طارق روڈ پر مریض کو چیک کرنے گئی تھی، اسی رات سے لڑکی غائب ہے تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا،پولیس حکام کاکہنا ہے کہ گمشدگی کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔
بلاجواز درخواست دائر کرنے پر عدالت نے وکیل پراظہار برہمی کیا،جسٹس عمر سیال نے کہاکہ اغواکا کیس ہے، آپ نے مقدمہ بھی درج کرا لیا، وکیل نے کہاکہ کسی اغوا کار کی درخواسگزار کو کوئی کال نہیں آئی ، جسٹس عمر سیال نے کہاکہ کیس کی تحقیقات پولیس کررہی ہے،اس کے باوجود درخواست دائر کردی ،اس طرح کے کیسز دائر کرنے سے دنیا میں منفی تاثر جاتا ہے.
عدالت نے کہاکہ آپ لوگ ہائیکورٹ سے زیادتی کررہے ہیں، آپ ہائیکورٹ کو تباہ کررہے ہیں،اغوا کاکیس ہوتا ہے آپ لوگ ہائیکورٹ میں لاپتہ کی درخواست دائر کردیتےہیں،ان درخواستوں کے باعث جو جیل میں ہیں، ان کی اپیلیں التوا کا شکارہو جاتی ہیں،درخواست مسترد کر دیتے ہیں، یہ کیس ریگولر بنچ کا ہے، وہی فیصلہ کرے گا، عدالت نے درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos