اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، میرپور اور نیلم ویلی سمیت آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔
پنجاب کے اضلاع لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹھرپارکر، میر پور خاص کے علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos