خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے گاؤں ملازئی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی سردار احمد اور اعزاز احمد شامل ہیں جبکہ ان کا قریبی دوست عمران بھی فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تاحال فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت سامنے نہیں آسکی، تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos