پشاور: باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری برائے امورِ علما مولانا خانزیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
مولانا خانزیب اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق انھیں جسم پر متعدد گولیاں لگیں۔
خانزیب عالقے کی اہم شخصیت تھے جنھوں نے سیاسی، قبائلی اور علمی سطح پر خدمات سرانجام دی تھیں۔ ان کے مطابق خانزیب کے گھر پر پہلے بھی حملہ ہو چکا تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی نے مولانا خانزیب کی ہلاکت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ باجوڑ میں پُرتشدد واقعات کے خلاف 13 جولائی کو ایک امن ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اطلاعات کے مطابق مولانا خان زیب بھی اسی سلسلے میں متحرک تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos