فائل فوٹو
فائل فوٹو

رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا گرفتار

لاہور: پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادل غیرقانونی اسلحہ کی نمائش کررہا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کے بیٹے کو رائیونڈ سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزم عادل پی ٹی آئی قافلے کے استقبال کیلیے اسلحہ کی نمائش کررہا تھا، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزم کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔