میرانشاہ میں قبائلی رہنما ملک محمد رحمان ٹارگٹ کلنگ میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے بنوں سے میرانشاہ جاتے ہوئے پیرکلی کے مقام پرنشانہ بنایا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔
بنوں سے میرانشاہ جاتے ہوئے قبائلی رہنما ملک محمد رحمٰن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ واقعہ میرانشاہ کی حدود میں واقع پیر کلی کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملک محمد رحمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ان کے ڈرائیور سعید اکبر شدید زخمی ہوئے۔ زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos