پولنگ کا عمل کل صبح 9 بجے کے پی اسمبلی کے جرگہ ہال میں شروع ہو گا، فائل فوٹو
پولنگ کا عمل کل صبح 9 بجے کے پی اسمبلی کے جرگہ ہال میں شروع ہو گا، فائل فوٹو

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن

پشاور:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کی ایک ایک خاتون نشست ختم ہوگئی ہے، ن لیگ کو ایک خاتون کی نشست مل گئی ہے۔

اسی طرح جے یو آئی کی اقلیتی نشست بھی ختم ہوگئی ہے، جے یو آئی کی بلقیس اور پیپلز پارٹی کی ساجدہ بیگم کا نوٹی فکیشن واپس ہوگیا ہے جس کی جگہ ن لیگ کی سیدہ ثونیا حسین کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ایک نشست پر ٹاس ہوگا،
جے یو آئی اور ن لیگ کی مخصوص نشستیں نو نو ہوگئی ہیں، پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک مخصوص نشست ہے۔

حالیہ پارٹی پوزیشن کے مطابق جے یو آئی اور ن لیگ کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی کے ممبران کی کل تعداد 9 ہوگئی ہے، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے ممبران کی تعداد 2 دو ہوگئی، ٹاس کے بعد اے این پی یا پی ٹی آئی پی کی تعداد تین ہوگی، کے پی اسمبلی میں آزاد ممبران کی تعداد 91 ہے۔