کراچی سے کوئٹہ جانئ والی بس پر قلات میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق قوال احمد صابری اور ان کے بیٹے کی میت کراچی پہنچا دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بس پر فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق تینوں افراد کی میتوں کو پی آئی بی کالونی پہنچادیاگیا،جاں بحق افراد میں قوال احمد صابری اوران کا بیٹا رضا صابری شامل ہیں،جاں بحق تیسرا شخص آصف ملک گٹارسٹ اور گلستان جوہر کا رہائشی تھا،نماز جنازہ آج بعدنماز عصر کے ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos