پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے 7 پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارشد خان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 3 پولیس اہلکار تھانہ لدھا کی حدود میں پیڑولنگ کے دوران لاپتہ ہوئے جبکہ تھانہ سروکئی کی حدود تانگہ چگملائی سے بھی 4 پولیس اہلکار لاپتہ ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos