کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں آپ کے والد 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑے تو دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔
ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے ذوالفقار جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کردار ادا کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، آپ لاڑکانہ یا لیاری سے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد ہیں لیکن شکست کے لیے تیار رہیں، آپ کے والد 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑے تو دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے 2024ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو پچھلی 3 انتخابی فتوحات سے بھی زیادہ ووٹ دے کر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے، آئندہ انتخابات میں لیاری کے عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کریں گے، پی پی پی نے لیاری اور پورے سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے عوام کو اعتماد میں لیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos