حسن ابدال،گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ،5 افراد لاپتہ ،5 کو بچا لیا گیا

اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب گاڑی برساتی نالے میں بہہ جانے کے نتیجے میں پانچ افراد لاپتہ ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا ،لاپتہ افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں ، جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بہہ جانے والی ویگو گاڑی میں 10 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں ، جبکہ غوطہ خور بھی موقع پر موجود ہیں۔

واضح رہے گزشتہ رات کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آئے اور بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔