مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی جانب سے چلاس، دیامر اور بابوسر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے۔ تین مراحل پر مشتمل اس ہنگامی خدمت مشن میں پہلے مرحلے میں ہزاروں متاثرین کا سروے کیا گیا تاکہ اصل ضرورت مند افراد کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔ دوسرے مرحلے میں ان متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر تیار کھانے کی فراہمی یقینی بنائی گئی، جب کہ تیسرے مرحلے میں متاثرین کے طبی علاج کے لیے مسلسل میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔آج مرکزی مسلم لیگ کی ٹیموں نے سیکڑوں متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن کے پیکٹس روانہ کیے۔ پارٹی کے رضاکار مسلسل زمینی سطح پر موجود ہیں اور ریلیف آپریشن میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر، جناب انعام الرحمن کمبوہ نے کہامشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری پارٹی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ہر متاثرہ فرد کو مکمل بحالی میسر نہ آ جائے۔ مرکزی مسلم لیگ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos