اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے، اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پرجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا سرکاری حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی، پاکستان کا 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے لیے 1 لاکھ 19 ہزار جبکہ پرائیویٹ حج کےلیے 60 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، لانگ اور شارٹ حج کا پیکیج پہلے کی طرح ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز آئندہ رہ جانے والے عازمین کو پچھلے سال کے خرچ پر ہی حج کرائیں گے۔حج کے لیے سعودی عرب کی پالیسی کے مطابق ویکسین لگوانا لازمی ہوگا،حج واجبات 2 اقساط میں جمع ہوں گے۔پہلی قسط 5لاکھ روپے جمع ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos