فائل فوٹو
فائل فوٹو

کم عمر یتیم بچیوں کی زبردستی شادی پر دادا اور چچا گرفتار

کوٹ ادو: تھانہ سنانواں کی حدود میں دو کم عمر یتیم بچیوں کی زبردستی شادی کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کے چچا اور دادا کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  شادی کی تقریب اڈا 2-آر سنانواں میں جاری تھی جب پولیس نے چھاپہ مارا۔ موقع پر پہنچتے ہی دونوں بچیاں پولیس کی جانب بھاگیں اور لیڈی پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا اور بچیوں کو والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔