سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈارکو احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب سے آفیشل پیج پر ریحانہ امتیاز ڈار کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔شیئر کردہ ویڈیوکی عبارت میں کہا گیا ہے کہ’’ ریحانہ امتیاز ڈار کو ایوان عدل سے دھکے مار کرگرفتار کرلیاگیا۔بدعنوانی، بداخلاقی اور لاقانونیت پر کھڑا یہ نظام گزشتہ 3برس سے خواتین کو نشانہ بنارہا ہے‘‘۔
ریحانہ امتیاز ڈار کو ایوانِ عدل سے دھکے مار کر گرفتار کرلیا گیا۔ بدعنوانی، بد اخلاقی اور لاقانونیت پر کھڑا یہ نظام گزشتہ 3 برس سے خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ریحانہ ڈار کا واحد ’جرم‘ یہ ہے کہ وہ حق کے ساتھ کھڑی ہیں، ظلم کے سامنے جھکنے سے انکاری ہیں۔#پرامن_ملک_گیر_تحریک pic.twitter.com/wMH7X9vfxl
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) August 5, 2025
عبارت میں مزید کہا گیا ہے کہ ریحانہ ڈار کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ حق کے ساتھ کھڑی ہیں، ظلم کے سامنے جھکنے سے انکاری ہیں۔
والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے سوال کر ڈالا
نی کی کال پر احتجاج کرتے ہوئے والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈارنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا۔
عثمان ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میری بہادر والدہ ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔80سالہ بزرگ خاتون کو جس طرح پنجاب پولیس نے گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا، وہ عمل شرمناک، گھٹیاں اور قابل مذمت ہے۔
عثمان ڈار نے کہاکہ والدہ کو معلوم تھا کہ وہ گرفتار ہو سکتی ہیں ، مگر انہوں نے کبھی گرفتاری سے ڈر کر پیچھے ہٹنے یا چھپنے کا سوچا تک نہیں ۔لیکن جس فسطائی انداز میں پولیس نے ان پر ہاتھ ڈالا، میں حکومت اور مریم نواز سے پوچھتا ہوں:کیا ایک ماں کا تقدس اس ریاست میں اتنا کمزور ہو چکا ہے؟
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos