سیدہ نوشین افتخار نے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی، فائل فوٹو
سیدہ نوشین افتخار نے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی، فائل فوٹو

قومی اسمبلی ، شیخ وقاص اکرم کے 40 روز سے زائد غیر حاضر رہنے پر نوٹس

اسلام آباد:  اسپیکر قومی اسبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے 40 روز سے زائد غیر حاضر رہنے پر نوٹس لے لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کے مسلسل ایوان سے غیر حاضر رہنے پر ایوان کو بتانا ضروری ہے، جو رکن بغیر بتائے ایوان سے غیر حاضر رہے اس کی نشست کسی رکن کی نشاندہی پر خالی قرار دی جا سکتی ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ رکن قومی اسمبلی 40 دن تک غیر حاضر ہو تو اسپیکر ایوان کے نوٹس میں لاتا ہے اور آرٹیکل 64 کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے۔

سیدہ نوشین افتخار نے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ آپ کی درخواست پر رولز کے مطابق دیکھ لیں گے۔