فائل فوٹو
فائل فوٹو

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک

گھانا: افریقی ملک گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گھانا کے جنوبی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔جس میں  گھانا کے وزیر دفاع  اور وزیر ماحولیات بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ائیرفورس کا 3 رکنی عملہ اور حکومتی اہلکار شامل ہیں۔

گھانا کے  صدر نے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گھانا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، حادثے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔