راولپندی: سیکیورٹی فورسزنے7 اور 8 اگست کی شب افغانستان کی جانب سےضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 33 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 7 اور 8 اگست کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے گروپ کی نقل وحرکت پکڑی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے سے خوارج کے مکمل صفایا کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں، ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos