فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی لگادی گئی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت نے 25 کتابوں پر پابندی لگا دی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی حکومت نے علیحدگی پسند بیانیے والے مواد پر کتابیں ضبط کرنے کا حکم دیا۔ ضبط کتابوں میں کشمیر کی تاریخ اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تحریر شامل ہیں۔

کے ایم ایس کے مطابق کتب فروشوں، پبلشرز اور اشاعتی اداروں پر بھارتی پولیس نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی پولیس نے سری نگر، گاندربل، کولگام اور اونتی پورہ سمیت متعدد اضلاع میں چھاپے مارے۔