فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا
فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

25 اگست کے بعد بغیر ٹریکر اور کیمروں والے ڈمپروں کو کراچی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ، حکومت سندھ

کراچی: حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں 25 اگست کے بعد بغیر ٹریکر اور کیمروں والے ڈمپروں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پیر کو سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچر کی شب تین بجے کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص اپنی بیٹی اور بیٹے کو موٹر سائیکل پر لیکر جارہا تھا کہ اس کا ایک ڈمپر سے ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں دو معصوم بچے جاں بحق ہوگے اور والد زخمی ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ڈمپر تحویل میں لے لیا، اس کے بعد چند شرارتی تخریب کار ذہن کے لوگ سڑک پر آئے اور سات ڈمپروں کو آگ لگا دی۔

انھوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی کے دھمکی یا دباؤ میں نہیں آئی گے اور شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے بہن اور بھائی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مشتعل ہجوم نے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی تھی۔