اسلام آباد :بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا ۔نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جارہی، انکے گھر اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقت فوقت روکی جارہی ہیں۔ چار سے پانچ پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی گھر خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos