حیدرآباد: بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ و پاکستان ریپبلک پارٹی کی سربراہ ریحام خان بھی پان کی شوقین نکلیں۔ پان کھانے کا شوق انہیں کراچی سے حیدرآباد لے آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
ریحام خان حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں ایک مشہور و معروف پان کی دکان پر کھڑے ہوکر پان فروش سے دلچسپ گفتگو کر رہی تھیں۔ ریحام خان نے دوران گفتگو پان فروش نوجوان کو بتایا کہ میرا ڈرائیور کراچی سے پان کھانے کیلیے تمھاری دکان پر لایا ہے۔ یہ دکان کا نام گلاب کے نام سے منسوب کیوں ہے؟۔ کیا خاص بات ہے تمھارے پان میں جو یہ اتنا مشہور ہے جس پر نوجوان انہیں جواب دیتا ہے کہ یہ میرے دادا کی دکان تھی اور جب سے اس دکان کا ایک ہی نام ہے۔
ریحام خان نے دکان پر مختلف اقسام کے پان کے نام دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا اور انڈین پان لکھا دیکھ کر حیرانگی سے استفسار کیا کہ یہ انڈین پان کیسا ہوتا ہے۔ کیا یہ انڈین اسٹائل میں تیار ہوتا ہے؟۔ اس دوران ریحام خان نے پان میں استعمال کئے جانے والے لوازمات کے بارے میں بھی معلومات لی ۔
ریحام خان نے دکاندار سے دریافت کیا کہ دن میں کتنے پان بنا لیتے ہو؟۔ جس پر دکاندار نے جواب دیا کہ کبھی گنتی نہیں کی۔ لاتعداد پان تیار ہو جاتے ہیں۔ یہ گفتگو کم و بیش پان کی تیاری کے دوران پانچ منٹ سے زائد وقفے تک جاری رہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ریحام خان چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد آئی تھیں جب یہ ویڈیو ان کے ساتھ آنے والے ایک شخص نے بنائی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos