کراچی: ملیر جیل سے جاوید نامی قیدی فرار ہو گیا ہے، ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد اسلم ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
کراچی کی ملیر جیل سے جاوید نامی قیدی اُس وقت فرار ہو اجب پولیس اسے جیل حکام کے حوالے کرنے اپنے ہمراہ لائی تھی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد اسلم ملک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملزم جاوید ملیر جیل کے دروازے سے فرار ہوا ہے، اہلکاروں کی غفلت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی جیل نے بتایا کہ قیدی کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا گیا تھا، پولیس پارٹی ملزم جاوید کو جیل کے حوالے کرنے آئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس 3 جون کو کراچی جیل سے 128 قیدی فرار ہو گئے تھے، بعد ازاں 88 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos