پشاور: خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے اعلامیے کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری دفاتراورعمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
علی امین گنڈاپور نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے اورعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیراختیار کریں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos