اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول دیئے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ پر پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے ، ضلع انتظامیہ نے ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کی اپیل کی ہے۔
انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
واضح رہے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، جڑواں شہروں میں چٹھہ بختاور ، کری روڈ ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos