پوٹھوہار ریجن میں سیلاب کا خدشہ،نالہ لئی میں نہانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے ساتھ پوٹھوہار ریجن میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے پوٹھوہار ریجن میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے راولپنڈی کے نالہ لئی کے اطراف دفعہ 144 کا سختی سے نفاذ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، چکوال اور جہلم میں بادل پھٹنے اور موسلادھار بارش کا خدشہ ہے، ہنگامی صورتحال میں شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں نہانے والوں کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر نالہ لئی کے اطراف جدید الارم سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔