فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد انتظامیہ 4 ماہ میں مدنی مسجد تعمیر کرے گی، معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: مدنی مسجد (راول ڈیم ) چوک اسلام آباد کے قضیےکےمعاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی گئی،اسلام آباد انتظامیہ 4 ماہ میں مسجد کی تعمیر کرے گی، کامیاب مذاکرات کے بعد علما ایکشن کمیٹی کے ساتھ  معاہدہ طے پا گیا۔

طے پانے والے معاہدے کے مطابق اس دورانیہ میں باہمی مشاورت سے مدنی مسجد کے مقام پرپانچ وقت با جماعت نماز کیلیے ترتیب بنائی جائے گی۔

معاہدے کا عکس

معاہدے کا عکساسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پچاس مسجد کے حوالے سے جو نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا وہ جعلی ہے اس حوالے سے انتظامیہ نے کوئی لسٹ جاری نہیں کی۔ یہ محض افواہ ہے اس پر کان نہ دھرے جائیں۔

معہادے میں طے پایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آئندہ مساجد کے کسی بھی معاملے پر انتظا،یہ علما ایکشن کمیٹی سے مشاورت کرے گی۔

واضع رہے اسلام آباد مری روڈ پر واقع مدنی مسجد اور اس سے منسلک مدرسے کو ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے 9 اور 10 اگست کی درمیانی شب شہید کر دیا۔