فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت کا کل کراچی میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے کل کراچی میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سڑکوں پر پانی موجود ہے،کچھ وقت لگے گا نکل جائےگا۔انہوں نے کہا کہ  شہریوں کی پریشانی کا احساس ہے۔