اسلام آباد (نمائندہ امت) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے کہاہے کہ آزادی انمول نعمت ہے اور ماہ اگست ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ استحکام پاکستان کےلئے باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا بائیس کروڑ عوام صدق دل سے عہد کریں سیاسی جماعتوں کی ملک کےلئے خدمات ہیں سیاست میں ایک بڑا معتبر نام چوہدری نثار علی خان کا ہے جھنوں نے ہمیشہ اصولی اور باوقار سیاست کی انھیں سیاست میں متحرک رہنا چاہیئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا نے چوہدری نثار علی خان حکومت اپوزیشن اور پارلیمنٹ کی روداد ‘‘ کے موضوع پر کتاب لکھ کر تاریخ محفوظ کردی ہے ان خیالات کااظہار انھوں نے ادارہ فروغ اردو آدیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے مخدوم جاوید ہاشمی ، لیاقت بلوچ ، زمرد خان ، فاروق عادل ،طاہر خلیل ، طارق سمیر ، ملک شکیل حر ، الیاس شاہد ،آر آئی یوجے دستور کے صدر راناکوثر علی ، قائم مقام جنرل سیکرٹری اویس لطیف ، سمیت دیگر صحافیوں نے خطاب کیا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نےکہا چوہدری نثارعلی خان بااصول خود دار سیاست دان ہیں جونظریاتی سوچ رکھنے والے درد د ل والے سیاست دان ہیں وہ سیاست میں ایک معتبر نام ہیں جنھیں اب بھی میدان سیاست میں سرگرم ہونا چاہیئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا نے چوہدری نثار علی خان حکومت اپوزیشن اور پارلیمنٹ کی روداد ‘‘ کےموضوع پر کتاب ہی نہیں دستاویز ات لکھی ہیں انھوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے کے باجود ان سےاحترام کا رشتہ ہے وہ ہمارے خاندان کے بھی سربراہ ہیں پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نوا ز رضا سنیئر صحافی ہیں جن کی صحافتی خدمات کو اہل سیاست بھی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نےکہاکہ چوہدری نثار علی خان سیاست میں ایک مقام رکھتے ہیںجنھوں نے دیانت سے شرافت کی وہ نوا زشریف کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے جو اصول پر مبنی سیاست کرتے تھے اور ہمیشہ جرات سے ہرفورم میں اپنا موقف بیان کرتے ان کیسیاسی خدمات وسیاسی کردار پر محمد نوا زرضاکی کتاب کسی خزانےسے کم نہیں سیاست دانوں کو ہی نہیں سب کو ا سکامطالعہ کرنا چاہیئے انھوں نے کہا کہ جب سے طلبا یونین پر پابندی لگی قیادت کافقدان ہے یونیز سے قیادت ابھر کر آتی ہے مگر یہ دروزاہ ہی بند کردیا گیا نواز رضا زمانہ طالب علمی سے ہی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں صحافت میں نصف صدی پرمبنی ان کی خدمات ہیں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے دیرنیہ تعلق ہےوہ حکومت میں تھے یا اپوزیشن میں ان کےساتھ تعلق رہا وہ صاف ستھری سیاست کےعلمبردار ہیں آج ضرورت اس امر کی ہےسیاست میں نفرتوں ،عدم برداشت کا کلچر ختم کیا جائے اپس میں باہمی احترام کے جذبوں کو فروغ دیا جائے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کےپلیٹ فارم سےسیاست کی مگر چوہدی نثار علی خان ان سیاست دانوں میں ہیں جن سے ہمیشہ محبت واحترام کا رشتہ قائم ہے چوہدری نثار علی خان وزارتوں میں رہنے کے باوجود بھی رواداری کےپیکر تھے ان پر لکھی جانے والی ان کی خدمات کا اعتراف ہے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا نے کہاکہ سینئر سیاستدان چوہدری نثار علیخان سے کم وبیش پچاس سالہ تعلق ہےان سے صحافی ہونے کی حیثیت سے قائم ہونے والا تعلق اب تک قائم ہے ااس تعلق میں کبھی کبھاروقتی طور پرتلخی بھی آئی مگر وہ بھی کچھ دیر میں ختم ہوجاتی چوہدری نثار علی خان محب وطن اوربااصول سیاست دان ہیں جنھوں نے کبھی بھی ذاتی مفادات کوترجیح نہیں دی خطہ پوٹھوار کے بڑے سیاست دان ہیں جو پورے ملک کی پہچان بنے ان پر لکھی جانے والی کتاب میں ہردور کااحاطہ کیاگیاہے تنقید بھی کی گئی اوران کی خدمات اورسیاسی کردارکوسہرایابھی گیا ہے دیگر مقررین نے کہا چوہدری نثار علی خان کا سیاسی کردارصاف ستھرا ہے جہاں انھوں نے اپنےعلاقے ،حلقہانتخاب کی خدمت کی وہاں انھوں نےپورے ملک کی خدمت کی وہ ویثرن رکھنے والے سیاستدان ہیں جنھیں اب خاموشی توڑ کرعملی سیاست میں پھر سےآنا ہوگا.
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos