راشد منہاس نے ناقابلِ فراموش قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور اپنی جرات و وطن سے بے مثال محبت سے تاریخ رقم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غدارِ وطن کی جانب سے طیارہ اغوا کرنے کی کوشش کو جان کی پرواہ کیے بغیر ناکام بنا کر راشد منہاس نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی فضائیں کبھی دشمن کی چالوں کا شکار نہیں ہوں گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید کا جذبۂ حب الوطنی آج بھی ہمارے دلوں کو منور کرتا ہے اور ان کی قربانی نے ثابت کیا کہ اصل بہادری وہ ہے جو جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کی عزت بچائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ میں بھی پاک فضائیہ نے راشد منہاس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے چھ جنگی طیارے گرا کر عبرتناک شکست دی اور اپنی فضائی برتری دنیا کے سامنے منوائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین راشد منہاس کے جذبے سے سرشار ہے اور ہم اپنے ان نڈر و جانثار شاہینوں پر فخر کرتے ہیں جو دفاعِ وطن کے لیے ہر دم تیار ہیں۔راشد منہاس کی قربانی ایک ایسا چراغ ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے جذبے اور حوصلے کی کرن ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos