لاہور: شدید بارشوں کی وجہ سے راستے بند ہونے کے باعث سیکڑوں مسافر کراچی سے اندرون سندھ اور خاص طورپر دوسرے صوبوں کو جانے والی ٹرینوں پر سوار نہ ہوسکے جنہیں ریلویز حکام نے اگلے روز مختلف ترینوں میں اسی ٹکٹ پر سفر کی سہولت فراہم کردی ۔
بارش کی وجہ سے ٹرینوں کے مقرر وقت پر منزل تک پہنچنے میں گھنتوں تاخیر بھی ہوئی جس پر کراچی سے چلنے والی پاک بزنس ٹرین منسوخ کردی گئی اور اس ٹرین کیلیے پہلے سے ٹکٹ حاصل کرنے والے مسافروں کو قراقرم ، کراچی ایکسپریس ، عوامی ایکسپریس ، اور تیز گام سمیت مختلف ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ٹرین روانہ ہونے کے بعد سوار نہ ہوسکنے والے مسافر اگلی ٹرین مین سفر کا استحقاق نہیں رکھتے لیکن ریلوے حکام نے مسافروں کو خصوصی حالات میں خصوصی سہولت فراہم کی ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos