واشنگٹن ، امریکی اخبار نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹجک تعلقات اور جنوبی ایشیا کے سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے ایک بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے مودی سے بگڑتے تعلقات جنرل عاصم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے، بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد، جنرل عاصم منیر کو علامتی فتح دلانے کے لیے سٹیل کے اعصاب والے لیڈر کے طور پر سراہا گیا۔
امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا بین الاقوامی دنیا میں قد بھی بلند ہوا جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر نئی عزت ملی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور بائیڈن انتظامیہ کے نسبتاً مخالفانہ موقف سے ہٹنے کو اہمیت دیتی ہے۔
واشنگٹن ٹائمز میں شائع مضمون کے مطابق جنرل عاصم نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون کے ساتھ تعلقات بحال کیے جس کی وجہ سے ٹرمپ نے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ٹرمپ پاکستان کی اہم معدنیات اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹوں میں صلاحیت کو دیکھتے ہیں۔۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos