گلگت کے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) عادل علی کے مطابق فیض آباد میں رات گئے آنے والے سیلاب سے چند گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی سڑک پر بھی آگیا جس سے نلتر ایکسپریس وے کا ایک حصہ متاثر ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ تین متاثرہ گھروں کے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق صورتِ حال قابو میں ہے اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos