گجرات:کرکٹ میچ میں جھگڑا،فائرنگ،3 جاں بحق

گجرات کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر جھگڑا خونریز واقعے میں بدل گیا۔
کھلاڑی غلام غوث نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹیم کپتان فاخر موقع پر جاں بحق ہوا، جبکہ اس کا بھائی طاہر اسپتال میں ایک ہفتے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد چل بسا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے ماموں اظہر کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے غلام غوث کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب واقعے کی خبر سن کر ملزم کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا جو جانبر نہ ہو سکیں
۔کرکٹ کے میدان میں پیش آنے والے اس افسوسناک سانحے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔