صوابی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز بڑھ گئے ہیں اور اب تک 100 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
بی ایم سی کے مطابق باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی سے متاثرہ 8 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ ٹی ایچ کیو ٹوپی میں 12 بیڈ پر مشتمل ڈینگی وارڈ مکمل طور پر بھر گیا ہے۔
ڈینگی کے کیسز زیادہ تر ٹوپی کے محلہ بوٹکہ، آزاد خیل اور سواتیاں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos