لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے والد میاں اظہر کی موت کے نتیجے میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا۔تاہم حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ ضمنی انتخاب میں میاں اظہرکے بھانجے چوہدری ظہیر ارسلان حصہ لیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں اور نشست جیت کر حلف لینا بھی ممکن نہیں ہوگا۔‘
انھوں نے اپنے کزن کے بارے میں لکھا کہ ’ارسلان ظہیر تحریکِ انصاف کے دور میں لاہور فروٹ اینڈ سبزی منڈی کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں اور ہونہار نوجوان ہیں۔
واضع رہےحماد اظہر کے والد میاں اظہر گذشتہ مہینے طویل علالت کے بعد وفات گئے تھے، جس کے بعد لاہور میں ان کی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos