فوٹو مقامی میڈیا
فوٹو مقامی میڈیا

وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات، پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر سٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے دفاع وطن کے لیے پاک فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا، ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی اور جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی۔