دو روز کی بندش کے بعد بلوچستان میں ریلوے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ ہوگی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس شام کے وقت کوئٹہ پہنچے گی۔
کراچی سے روانہ ہونے والی بولان میل کل کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے۔ ٹرین سروس کو حالیہ بارشوں اور موسمی صورتحال کے باعث دو دن کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos