فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کی پی ٹی آئی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت

راولپنڈی: بانی  پی ٹی آئی عمران خان نے  پارٹی رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن سے بطور ممبر مستعفی ہونے کا حکم دے دیا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی ممبران کی موجودگی کو بے سود قرار دیتے ہوئے انہیں  جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر بطور پارلیمنٹیرین جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما آج استعفیٰ دیں گے۔تاہم  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن استعفے کی تردید کردی ہے۔