ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرچکا ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی خطرہ ابھی ٹلا نہیں، قادر آباد سے مسلسل تیز ریلا گزر رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos