??????? ???????? ?? 12 ????? ????? ????? ??????? ????

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے کیلئے فلائٹ آپریشن معطل

سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایئر سیال کے مطابق سیلابی پانی ایئرپورٹ کے کچھ حصوں میں داخل ہو گیا ہے، تاہم انتظامیہ کی ٹیمیں اور مشینری پانی کے فوری اخراج کے لیے سرگرم ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پانی کو نکالنے کا عمل جاری ہے جبکہ ایئرپورٹ پر نصب آلات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمینل بلڈنگ، پارکنگ اور رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی علاقے محفوظ ہیں۔