لاہور: پنجاب میں تین دریاوں میں غیر معمولی سیلابی صورتحال کے سبب امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت پنجاب کے ایک اعلامیے کے مطابق اس وقت دریائے راوی میں پانی چڑھ رہا ہے اور اگلے چھ گھنٹے ایسے ہی رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے چوبیس گھنٹے قصور، لاہور اور ساہیوال کے لیے اہم قرار دے دیے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کے مطابق اگلے چند گھنٹے چینوٹ اور جھنگ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ آٹھ سے نو لاکھ کیوسک پانی چینوٹ اور تریموں کی طرف آگے چند گھنٹوں میں جائے گا اور اس حوالے سے تمام ادارے متحرک ہیں۔
پنجاب حکومت کے مطابق مون سون کے حالیہ سلسلے میں ابھی تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos