کراچی: حکمہ موسمیات کے مطابق قکراچی میں 30 اگست تا 2 ستمبر تک بارشیں متوع ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں بھی 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔
جبکہ حیدر آباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں 30 اگست سے یکم ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
جبکہ بلوچستان میں گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ اور قلات میں 29 اگست سے یکم ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos